پٹنہ، 24 جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)’’جن ادھیکار پارٹی‘‘ کے صدر اور ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یادونے منگل کویہاں پرامن مظاہرہ کر رہے پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں پرہوئے لاٹھی چارج کے واقعہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے عظیم سماجی رہنما اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ کرپوری ٹھاکراور جمہوریت کے نام پر لوٹ مچانے والے لیڈروں کے خلاف عوامی تحریک کااعلان کیا۔انہوں نے بتایاکہ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے اشارے پر نوٹ بندی اورگمنام جائیداد کے خلاف دارالحکومت پٹنہ میں پرامن مظاہرہ کر رہے ان کی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ لاٹھی چارج میں پارٹی کے کئی اہم رہنما،پارٹی ضلع صدر کے علاوہ پارٹی کے اقلیتی سیل کے قومی صدر سمیت20 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اپنی تحریک کو دوسری آزادی کا نام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر لوٹ کھسوٹ مچانے والے اور غلط طریقے سے دولت حاصل کرنے والے تمام چھوٹے بڑے رہنماؤں، عہدیداروں، مذہبی رہنماؤں کے خلاف ان کی پارٹی تحریک چلائیں ۔ اورمعاشرے کے غریبوں کو مفت تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کریں گے۔بہار کی حکومت پر بدعنوان لوگوں کو تحفظ دینے کا الزام لگاتے ہوئے یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے بہار کو گمنام جائیداد، کالا دھن، غربت، جرائم پیشہ افراد، مافیا اور بے ایمانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے نعرہ دیا ہے جس کے حمایت میں ان کی پارٹی نے دارالحکومت میں مارچ نکالا تھا۔انہوں نے الزام لگایاکہ وزیرا علیٰ نتیش کمار کو خوش کرنے کیلئے ہی ایساکیاگیا۔